ایل پی جی مزید5روپے کلو مہنگی

      ایل پی جی مزید5روپے کلو مہنگی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تین دن میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں دوسری بار 5 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔گھریلوسلنڈر 60 روپے اور کمرشل 200 روپے مہنگا ہوگیا۔ تین دن میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا جا چکا ہے۔مقامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں مزید 5 روپے کلو اضافہ ہوا جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 130روپے کلو ہوگئی۔چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹری ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی کھپت پوری کرنے کیلئے 1 لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی درآمدکی ضرورت ہے۔

ایل پی جی

مزید :

صفحہ اول -