گوادر پورٹ پر چینی انجینئر نے سمندر میں چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی

  گوادر پورٹ پر چینی انجینئر نے سمندر میں چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی

  

 گوادر (آن لائن)گوادر پورٹ پر کام کرنے والے چینی انجینئر نے سمندر میں کود کر خودکشی کرلی،پولیس کے مطابق پورٹ کے اندر لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے سے چینی انجینئر کو سمندر میں چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا گیا ہے گوادر پورٹ پر کام کرنے والے دیگر ملازمین نے خودکشی کرنے والے انجینئر کی نعش سمندر سے نکال کر اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی،چینی انجینئر کی نعش ہسپتال کے سرد خانے میں پڑی ہوئی ہے ضروری کارروائی کے بعد اسے چین منتقل کردیاجائے گا تاہم چینی انجینئر کی خودکشی کرنے کی وجوہات سامنے نہ آسکی۔

گوادر پورٹ 

مزید :

صفحہ اول -