ن لیگ میاں رؤف کو نکالے ورنہ پارٹی چھوڑ دونگا،جلیل شرقپوری
شرقپورشریف(نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ ن کے رہنما ممبر صوبائی اسمبلی صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے فلور پر میرے ساتھ جو واقعہ رونما ہوا افسوسناک تھا، ن لیگ میاں راؤف کو پارٹی سے نکالے ورنہ میں ن لیگ چھوڑ دونگا۔گزشتہ روزیہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں جلیل شرقپوری نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔ نواز شریف نے جس طرح ملک کی خدمت کی میرے دل میں ان کے لئے محبت ہے۔مشکل دور میں قریبی دوست جب ساتھ چھوڑ گئے تھے تب میں نے نواز شریف کا ساتھ دیا تھا۔ میری سوچ تھی کہ مجھے اور میری فیملی کو الیکشن میں نہیں آنا چاہیے تھا۔ نواز شریف نے فون کرکے مجھے کہا کہ آپ نے میاں اظہر کے خلاف الیکشن لڑنا ہے۔ میاں صاحب کے کہنے پر میں پہلی مرتبہ میاں اظہر کے خلاف الیکشن میں کھڑا ہوا اور جیتا۔کیا میرا قصور یہ تھا کہ میں نواز شریف کے بیانیے کو غلط قرار دیا۔ میاں عبدالرؤف نے میرے ساتھ انتہائی بدتمیزی کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم سے ملنے سے روکنے والا محب وطن نہیں ہو سکتا۔ن لیگ بدتمیزی کرنے والے ایم پی اے کو پارٹی سے نکالے۔و رنہ ن لیگ کے ساتھ چلنا مشکل ہو جائے گا۔
جلیل شرقپوری