ایک وزیر نے لندن فون کرکے کہا کچھ کریں میرے ساتھ 12 ایم این ایز ہیں، خواجہ آصف

ایک وزیر نے لندن فون کرکے کہا کچھ کریں میرے ساتھ 12 ایم این ایز ہیں، خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرکے بیان پر ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 'ان سے کوئی پوچھے وہ کون وزیر تھاجس نے لندن فون کیا اور کہا کے میرے ساتھ 11سے 12 تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی ہیں،کچھ کریں ہم تیار بیٹھے ہیں اور جن کو فون کیا تھا میں اْن کا نام بھی بتاسکتا ہوں '۔خواجہ آصف کے بیان پر فواد چوہدری نے بھی ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 'لندن کے فون کا پتہ نہیں لیکن جی ایچ کیو میں خدا کا واسطہ الیکشن جتا دو کا فون سیالکوٹ کے ایک ہارے ہوئے دو نمبر لیڈر نے کیا تھا، آپ استعفیٰ دیں اور الیکشن لڑیں آپ کو آٹے دال کا بھاؤ پتہ چلے، اور آپ اپنی مدد کے قابل نہیں کسی کی مدد کیا کریں گے'۔
خواجہ آصف

مزید :

صفحہ اول -