بلاول اپنے انکل نواز شریف کو کہیں قانون کی حکمرانی کیلئے عدالت پیش ہوں: شبلی فراز

بلاول اپنے انکل نواز شریف کو کہیں قانون کی حکمرانی کیلئے عدالت پیش ہوں: شبلی ...

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلاول اپنے انکل نواز شریف کو کہیں قانون کی حکمرانی کیلئے عدالت میں پیش ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے دعویدار بلاول اپنے انکل نواز شریف سے کہیں کو واپس عدالت میں پیش ہوکر قانون کی حکمرانی کا عملی ثبوت دیں۔ بلاول بھٹو زرداری اس کرپٹ ورثے کے نمائندے ہیں جنہوں نے ملک کی بنیادوں کوکھوکھلا کیا۔ پیپلز پارٹی کو بھٹو کی وفاقی جماعت سے علاقائی جماعت میں بدلنے کا سہرا بلاول اور والد کے سر ہے۔ سوئس اکاؤنٹس بھرنے اور سرے محل تعمیر کرنے والے وکلاء سے کس منہ سے مخاطب ہو رہے؟۔ قوم کا مال تو واپس کرنا ہی پڑے گا۔ کرپشن سے ملک کی بنیادوں کھوکھلی کرنے کا جواب تو دینا ہی پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ زرداری اقتدار میں بھلے چنگے اور اپوزیشن میں بیمار ہو جاتے ہیں۔ نوازشریف اور آصف زرداری دونوں کی بیماری کا سبب ایک ہی ہے۔ قوم سے یہ دھوکہ دہی اب نہیں چلے گی۔ 

 شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -