ملک میں مہنگائی کا راج، تاریخ میں ہمیں اتنا نا اہل و نالائق وزیراعظم نہیں ملا: بلاول

ملک میں مہنگائی کا راج، تاریخ میں ہمیں اتنا نا اہل و نالائق وزیراعظم نہیں ...

  

  کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ذریعے حکومت کو ختم کریں گے۔ کراچی میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومتی انتقام کے خلاف آج بھی ہم جمہوری قوتوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جب تک عوام کے پاس آئینی حقوق نہیں ہونگے، پارلیمان ایک ربڑ سٹمپ اور سلیکٹڈ میڈیا ہوگا اور ہم عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتے۔ جب تک میڈیا اور پارلیمان آزاد نہیں ہوں گے، حقیقی جمہوریت نہیں آسکتی، وکلا نے ہمیشہ ہر محاذ پر ہمارا ساتھ دیا اور آگے بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے، اگر کوئی وزیرکرپشن کرتاہے تو عمران خان کو جواب دیناپڑے گا، تاریخ میں ہمیں اتنا نااہل اور نالائق وزیراعظم نہیں ملا، آج آپ لوگ حکومتی بنچز پر ہیں کل جب آپ وہاں نہیں ہوں گے تو ہم دیکھیں گے۔

بلاول

کراچی(آ ئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے  چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے  بلاول ہاؤس  کا دورہ کیا، انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں خطاب کی دعوت پہنچائی، بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کرنے کی دعوت قبول کر لی جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کیلئے 18 اکتوبر کو کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے میں خطاب کی دعوت دی، اس موقع پر (ن) لیگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عمران خان تحریک سے پہلے بوکھلا کر گرفتاریوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں، اگر پی ڈی ایم نے جیل بھرو تحریک چلائی تو قیدخانوں میں جگہ کم پڑجائے گی، حکومت کی غریب دشمن پالیسیوں کی بدولت ملک پیچھے جارہا ہے، ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت اپنے عروج پر ہے، سلیکٹڈ حکومت کو اب زیادہ عرصہ برداشت نہیں کیا جاسکتا، پی ڈی ایم کی تحریک اس ظالم حکومت کو گھر بھیج کر دم لے گی۔ ہفتہ کو  چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بلاول ہاؤس  کا دورہ کیا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی نوید قمر نے مسلم لیگ ن کے وفد سے ملاقات کی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو شاہد خاقان عباسی نے 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں خطاب کی دعوت پہنچائی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کیلئے 18 اکتوبر کو کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے میں خطاب کی دعوت دی۔(وخ)

 شاہد خاقان عباسی 

مزید :

صفحہ اول -