گوجرانوالہ میں پاور شو کرنے کیلئے (ن) لیگ کی بڑی بیٹھک، ارکان اسمبلی کو اہم ٹاسک سونپ دیئے 

گوجرانوالہ میں پاور شو کرنے کیلئے (ن) لیگ کی بڑی بیٹھک، ارکان اسمبلی کو اہم ...

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)حکومت مخالف تحریک کا پہلا سیاسی پاور شو، گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کو پاور شو کرنے کیلئے مسلم لیگ ن نے کمر کس لی ہے۔ جاتی امرا میں نائب صدر مریم نواز نے پارٹی کے اہم اور سینئر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ مریم نواز نے اراکین اسمبلی اور رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپ دیئے۔ ممکنہ گرفتاریوں سے بچنے کیلئے حکمت عملی بنائی گئی جبکہ تمام ارکان اسمبلی کو کثیر تعداد میں کارکنان ساتھ لانے کی ہدایت کر دی۔ پارٹی قائد نواز شریف کو بھی فیصلوں سے آگاہ کر دیا گیا۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا 16 اکتوبر کو گوجرانولہ میں پہلا سیاسی پاور شو، جلسے کی میزبان ن لیگ شو کامیاب بنانے کیلیے متحرک ہو گئی۔ مریم نواز کی احسن اقبال، سابق گورنر سندھ محمد زبیر، پرویز رشید، رانا ثناء اللہ اور مریم اورنگزیب سے جاتی عمرہ میں اہم بیٹھک ہوئی۔ذرائع کے مطابق جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے مریم نواز کی گوجرانوالہ کے علاوہ سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، مرید کے، وزیر آباد، کھاریاں، گجرات اور لاہور سے بھی کارکن لانے کی ہدایت کر دی۔ ن لیگ کے خواجہ آصف، احسن اقبال، جاوید لطیف، رانا تنویر، اشرف رسول، میاں روف اور عابد کوٹلہ کو اپنے اپنے حلقوں سے پچاس ہزار کارکن لانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں اپوزیشن رہنماؤں کی ممکنہ گرفتاریوں پر بھی بات چیت کی۔ گرفتاریوں کی صورت میں پی ڈی ایم کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال، وزیراعظم عمران خان کے حالیہ بیانات پر بھی ملاقات میں غور کیا گیا۔

بڑی بیٹھک

مزید :

صفحہ اول -