پی ٹی آئی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کے اختلافات میں شدت 

  پی ٹی آئی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کے اختلافات میں شدت 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی سندھ کی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کرنے لگے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کرنے لگے ہیں، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی کا اجلاس بلایا، تاہم اجلاس میں بیشتر ارکان سندھ اسمبلی غیرحاضر رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 30 ارکان ہیں، تاہم فردوس شمیم نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں 15ارکان بھی شریک نہیں ہوئے، جس کی وجہ پی ٹی آئی سندھ کی پارلیمانی پارٹی میں عہدوں کے حصول پر اختلافات اور گروپنگ ہے۔

مزید :

صفحہ اول -