سول ایوی ایشن نے ایئر لائنز عملہ کو کوویڈ ٹیسٹ سے استثنیٰ دیدیا

سول ایوی ایشن نے ایئر لائنز عملہ کو کوویڈ ٹیسٹ سے استثنیٰ دیدیا

  

کراچی(آئی ا ین پی) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز کے عملے کو کورونا وائرس ٹیسٹ سے مستثنیٰ قرار دے دیا کیٹگری اے میں شامل 30 ممالک کے علاوہ بقیہ ممالک سے پہنچنے والے مسافروں کے کرونا وائرس ٹیسٹ کی شرط تاحال برقرار ہے  تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز کے عملے کو کرونا وائرس ٹیسٹ سے استثنی دے دیا، کیٹگری بی میں شامل ممالک کے کریو پر بھی عائد کورونا وائرس ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی  سی اے اے کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے احکامات جاری کردئیے جس کے مطابق کیٹگری بی میں شامل ممالک کے جہازوں کے کپتان اور فضائی میزبان سمیت دیگر عملے کے لیے کرونا وائرس ٹیسٹ اسی وقت لازمی ہوگا اگر وہ جہاز سے اترتا ہے اور قیام کرتا ہے  سی اے اے کے مطابق کریو کو ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر لازمی معلومات درج کرنا ہوں گی  پاکستان نے کیٹگری اے کے تحت 30 ممالک سے آنے والے شہریوں اور جہاز کے عملے کے لیے کورونا وائرس ٹیسٹ کی شرط پہلے ہی ختم کر دی تھی  اب کیٹگری بی میں شامل ممالک سے آنے والے جہاز کے عملے کے لیے بھی یہ شرط ختم کردی گئی۔ سی اے اے کا مزید کہنا ہے کہ کیٹگری بی کے ممالک سے پہنچنے والے مسافروں کے لیے ٹیسٹ کی شرط تاحال برقرار ہے۔

سول ایوی ایشن 

مزید :

صفحہ اول -