پی آئی اے کا نجف کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

  پی آئی اے کا نجف کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ایئرلائن کی جانب سے نجف کے لیے چار خصوصی پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کیاہے۔پی آئی اے حکام کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے عراق کے انتہائی اہمیت کے حامل شہر نجف اشرف کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیاہے۔یہ خصوصی پرازیں 15 سے 17 اکتوبر تک آپریٹ کی جائیں گی، جس میں سے دو پروازیں پاکستان کے معاشی حب کراچی جبکہ دو صوبائی دارالحکومت لاہور سے چلائی جائے گئیں۔ حکام کے مطابق نجف کی پروازوں پر طالب علم اور اقامہ کے حامل مسافروں کیلیے خصوصی ریاعت دی جائے گی۔حکام کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے لاہور سے یکطرفہ کرایہ 49 ہزار روپے مقرر جبکہ کراچی سے نجف کے لیے 39 ہزار روپے مقرر کیاگیاہے۔ترجمان  پی آئی اے نے بتایاکہ مسافروں کو 30 کیلو گرام سامان لے جانے کی اجازت ہوگی۔

مزید :

صفحہ اول -