حکومت پی ڈی ایم جلسوں میں رکاوٹ نہ ڈالے‘ مخدوم جاوید ہاشمی

حکومت پی ڈی ایم جلسوں میں رکاوٹ نہ ڈالے‘ مخدوم جاوید ہاشمی

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کو روکنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے گئے تو وہ موجودہ حکمرانوں کے گلے کا عذاب بن جائے گی اسی لئے یوم سیاہ اور گوجرانوالہ سمیت دیگر مقامات پر ہونے والے جلسوں میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے یہ بات انہوں نے پارٹی رہنماؤں شیخ اطہر ممتاز، شاہد مختیار لودھی، منیر اختر لنگاہ، عابد باکسر ودیگر کارکنوں سے اپنی رہائش گاہ پر کی گئی ملاقات میں کیا مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ گذشتہ اڑھائی سالوں میں تین سو فی صد تک بڑھتی مہنگائی،بے روزگاری اور یوٹیلیٹی بلز میں اضافہ نے غریب بائیس کروڑ عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے آج ہر دوسرے گھر میں فاقوں کی نوبت پہنچ چکی ہے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں جس پر پارٹی قیادت کو فخر ہے پارٹی قیادت کی کال پر ملک وقوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی، استحکام اور امن و امان کے قیام کے لئے آخری دم تک جدوجہد کروں گا کارکنوں نے آمریت کے دور میں بھی صعوبتیں جھیلیں، کوڑے کھائے، جیلوں کی سلاخوں میں انہیں پابند سلاسل کیا گیا اور آج بھی ان کا جذبہ اسی طرح بلند ہے کسی اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں عوام کے حقوق کی خاطرہر سطح پر اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

جاوید ہاشمی

مزید :

صفحہ اول -