سندھ حکومت کا کورونا ہیلتھ الاؤنس ختم کرنے کا اعلان
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے کورونا ہیلتھ الاؤنس ختم کرنے کا اعلان کردیاہے۔محکمہ خزانہ سندھ نے کورونا ہیلتھ الاؤنس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ کورونا کیسز میں کمی کے سبب کورونا ہیلتھ الاؤنس روکا گیاہے۔محکمہ خزانہ کے مطابق کورونا ہیلتھ الاؤنس ختم کرنے کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔ سندھ میں کورونا کی وبا سامنے آنے کے بعد جون میں کورونا ہیلتھ الاؤنس کا اجرا کیا گیا تھا۔دوسری جانب سندھ ڈاکٹرز اتحاد نے بھی تمام ایس او پیز ختم کرنے کا اعلان کردیااور مطالبہ کیاکہ سندھ بھر کے اسپتالوں میں کورونا آئسولیشن وارڈ بھی ختم کیئے جائیں۔