بدین: ہائی ٹینشن تار گرنے سے دو بچے اور خاتون ہلاک
بدین(این این آئی) گاؤں محمود کھوسو میں بجلی کے ہائی ٹینشن تار گرنے سے دو بچے اور خاتون جاں بحق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع بدین کے گاں محمود کھوسو میں بجلی کے ہائی ٹینشن تار گرنے سے دو بچے اور خاتون ہلاک ہوگئے۔ اہل علاقہ کے مطابق گولارچی کے نزدیک گاں کے مکینوں کھیتوں میں چاول کی فصل کی کٹائی میں مصروف تھے کہ بجلی کا ہائی ٹینشن تار ٹوٹ کر گر گیا.پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تیس سالہ شریمتی میرا، اس کا دس سالہ بیٹا پرکاش بھی شامل ہیں، جب کہ جاں بحق ہونے والی 12 سالہ بے بی لکھی بھی گاں کی رہائشی تھی، لاشیں اسپتال سے قانونی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔