گڑھا موڑ: کوسٹر‘ ٹریکٹر ٹرالر میں خوفناک تصادم‘  5 افراد جاں بحق

گڑھا موڑ: کوسٹر‘ ٹریکٹر ٹرالر میں خوفناک تصادم‘  5 افراد جاں بحق

  

وہاڑی + میلسی (بیورو رپورٹ + نامہ نگار + سپیشل رپورٹر)ملتان روڈ اڈا غلام حسین کے قریب کوسٹر اور ٹرالی میں خوفناک تصادم،حادثہ کے نتیجہ میں خاتون سمیت5افراد جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت18افراد شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ریسکیو ذرائع کے مطابق اے سی کوسٹر نمبر ایک آئی ایس8553وہاڑی سے ملتان جارہی تھی کہ اڈا غلام حسین کے قریب اچانک مٹی سے بھری ہوئی ٹرالی سامنے آگئی اور تیز رفتار بس ٹرالی سے بری طرح ٹکرا گئی عینی شاہدین کے مطابق حادثہ کے وقت خوفناک دھماکے کی آواز سنائی دی حادثہ کے نتیجہ میں خاتون سمیت4افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ بچوں اور خواتین سمیت بس میں موجود18افراد بری طرح زخمی ہوگئے زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد دے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 4افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی زخمیوں میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا دوسری جانب جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں ان کے ورثاء کے حوالہ کردی گئیں جاں بحق ہونیوالوں میں خالد اقبال ولد نحمد حسین186ڈبلیو بی،نذیراحمد ولد علم دین66ڈبلیو بی،اقبال ولد عطاء محمد اور خالدہ زوجہ مظہر شامل ہیں زخمیوں میں رحیم بخش،ملتان،یاسین،مقصود احمد،عشرت شبیر،ارشاد علی،محمد ریحان,محمد عثمان،مشتاق احمد،نواز،انس،حنا ستار،کوثر بی بی،عنصر،ثمن نواز،طلحہ نواز اور محمد اقبال شامل ہیں المناک حادثہ میں ریسکیو جوانوں نے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر سجاد نہرا کی قیادت میں بروقت رسپانس دیتے ہوئے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کردیں ریسکیو آپریشن میں چار ایمبولینسز نے حصہ کیا جبکہ پولیس تھانہ ٹھینگی نے کاروائی شروع کردی۔

تصادم

مزید :

صفحہ اول -