منی لانڈرنگ ریفرنس‘سلمان شہباز کو مفرور قرار دینے کیلئے اشتہار جاری 

منی لانڈرنگ ریفرنس‘سلمان شہباز کو مفرور قرار دینے کیلئے اشتہار جاری 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے میاں شہباز شریف خاندان منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران سلمان شہباز کو مفرور قرار دینے کے لئے اشتہارات عدالتی احاطے اور ملزم کی پاکستان اور بیرون ملک رہائشگاہوں پربھی چسپاں کرنے کاحکم دے دیاہے،احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے سلمان شہباز کو مفرور قرار دینے کیلئے اشتہار جاری کیاہے،عدالتی اشتہار کے مطابق ملزم سلمان شہباز ٹرائل کا سامنا کرنے کیلئے جان بوجھ کر روپوش ہے، ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کے تحت ملزم سلمان شہباز کے اشتہار جاری کئے گئے ہیں، ملزم سلمان شہباز کو 13 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہو کر اپنے دفاع کا ایک اور موقع دیا جا رہا ہے، ملزم سلمان شہباز کے پاکستان اور بیرون ملک رہائش گاہ پر اشتہارات چسپاں کئے جائیں، ڈی جی نیب آئندہ سماعت پر ملزم سلمان شہباز کو مفرور قرار دینے کیلئے اشتہارات کی عملدرآمد رپورٹ جمع کروائیں، نیب نے سلمان شہباز سمیت دیگر ملزموں کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس احتساب عدالت میں پیش کر رکھا ہے۔

سلمان شہباز 

مزید :

صفحہ اول -