مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سیکرٹری مالیات اور سابق ایم پی اے حاجی عبد الرزاق انتقال کر گئے

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سیکرٹری مالیات اور سابق ایم پی اے حاجی عبد ...
مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سیکرٹری مالیات اور سابق ایم پی اے حاجی عبد الرزاق انتقال کر گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سیکرٹری مالیات اور سابق ایم پی اے حاجی عبد الرزاق انتقال کر گئے ۔

ان کی نماز جنازہ  آج 11-اکتوبر بروز اتوار  بعد از نماز ظہر 1.30 بجے جامعہ منظور الاسلامیہ عید گاہ صدر کینٹ لاہور میں ادا کی جائے گی ۔ ان کے انتقال پر سینیٹر علامہ ساجد میر اور  سینیٹر حافظ عبدالکریم نے اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ   مرحوم کی سیاسی وسماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔حاجی عبدالرزاق کی عمر 84سال تھی،  مرحوم نے بیوہ کے علاوہ ،13بچے سوگوار چھوڑے ہیں۔جن میں 8بیٹے اور 5بیٹیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -