پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 13 سپیشل اکنامک زون بننے سے صنعتی انقلاب آئے گا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 13 سپیشل اکنامک زون بننے سے صنعتی انقلاب آئے ...
پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 13 سپیشل اکنامک زون بننے سے صنعتی انقلاب آئے گا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 13 سپیشل اکنامک زون بننے سے صنعتی انقلاب آئے گا،تاجر اور صنعتکار برادری کیلئے بزنس فرینڈلی ماحول فراہم کیاگیا، مظفرگڑھ میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا انڈسٹریل زون بنانے کی منصوبہ بندی کرلی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملتان چیمبرآف کامرس کے سابق صدر نے ملاقات کی،وزیراعلیٰ سے ڈی جی خان ایوان صنعت و تجارت کے نومنتخب صدر جلال الدین رومی نے بھی ملاقات کی،جلال الدین رومی نے ڈیرہ غازی خان میں صنعت و تجارت کے فروغ کے عزم کااظہارکیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 13 سپیشل اکنامک زون بننے سے صنعتی انقلاب آئے گا،تاجر اور صنعتکار برادری کیلئے بزنس فرینڈلی ماحول فراہم کیاگیا، مظفرگڑھ میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا انڈسٹریل زون بنانے کی منصوبہ بندی کرلی ،ڈی جی خان میں پنجاب سمال انڈسٹریزکارپوریشن کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔
جلال الدین رومی نے کہاکہ صنعت و تجارت کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کاوژن اورکاوشیں لائق تحسین ہیں ۔