لاہور: کورونا ایس او پیزپر عملدرآمد نہ ہونے پر 2 مال سیل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر 2 مال سیل کردیئے۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے متحرک ہو گئی ہے،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاﺅن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے ایم ایم عالم روڈ گلبرگ کا دورہ کیا،کورونا ایس او پیزپر عملدرآمد نہ ہونے پر 2 مال سیل کر دیئے، ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ ڈی سی نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمدکرانے کی ہدایات جاری کررکھی ہیں۔