”بھارت کا وہ قبیلہ جہا ں دلہن اپنے شوہر کو 21 زہریلے سانپوں کا تحفہ دیتی ہے تاکہ ۔۔“حیران کن رسم و رواج سامنے آ گئے 

”بھارت کا وہ قبیلہ جہا ں دلہن اپنے شوہر کو 21 زہریلے سانپوں کا تحفہ دیتی ہے ...
”بھارت کا وہ قبیلہ جہا ں دلہن اپنے شوہر کو 21 زہریلے سانپوں کا تحفہ دیتی ہے تاکہ ۔۔“حیران کن رسم و رواج سامنے آ گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا بھر میں شادی کے مواقعوں پر عجیب و غریب رسم و رواج دیکھنے کو ملتے ہیں تاہم بھارت میں ایسا قبیلہ بھی ہے جو کہ اپنی بیٹیوں کو شادی کے موقع پر 21 زہریلے سانپ جہیز میں دیتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مادھیا پردیش میں ” جوریا “ قبیلے کے لوگوں میں یہ رسم پائی جاتی ہے ، اس قبیلے کی لڑکیاں شادی کی رات کو اپنے شوہر کو 21 زہریلے سانپ جہیز میں دیتی ہیں ۔یہ رسم اس قبیلے میں صدیوں سے چلی آرہی ہے ، ان کا یقین ہے کہ اگر باپ اپنی بیٹی کو جہیز میں سانپ نہیں دیتا تو اس کی بیٹی کی شادی ٹوٹ جائے گی ، جیسے ہی بیٹی کی شادی فائنل ہوتی ہے تو اس کا باپ سانپ پکڑنا شروع کر دیتاہے تاکہ وہ اسے تحفے میں اپنی بیٹی کے شوہر کو پیش کر سکے ۔ شادی کے موقع پر ایک خوبصورت صندوق میں دولہے کو تحفہ کیا جاتا ہے۔ تحفہ پورے قبیلے کے سامنے فخریہ طور پر پیش کیا جاتا ہے۔صندوق میں کسی سانپ کا مرجانا برا شگون سمجھا جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ یہ شادی کامیاب نہیں ہوگی۔ اگر ایسا ہو گیا تو لڑکی کے تمام گھر والے سرمنڈاتے ہیں تاکہ شادی کو کامیاب کیا جائے۔
جوریا قبائل انڈیا میں زہریلے سانپوں کا شکار کرنے میں شہرت رکھتے ہیں، ان سانپوں سے ادویہ اور کھال سے مصنوعات تیار ہوتی ہیں۔