"یہ گوجرانوالہ ہے اور یہ ہے ہماری جمہوریت"حامد میر نے ایسی ویڈیو جاری کردی کہ تحریک انصاف کے کارکنان بھی شرمندہ ہوجائیں

"یہ گوجرانوالہ ہے اور یہ ہے ہماری جمہوریت"حامد میر نے ایسی ویڈیو جاری کردی کہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن اتحاد ” پی ڈی ایم “ نے حکومت کے خلا ف کھل کر سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیاہے اور اس سلسلے میں جلسوں کا انعقاد بھی کیا جارہاہے جس نے مبینہ طور پر حکومت کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیاہے ، پریشانی کے عالم کا ایک منظر گوجرانوالہ میں بھی دیکھنے کو ملاہے جہاں جلسے کے بینرز کو ہٹایا جارہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق تاریخ ساز مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا کر رکھ دی ہے لیکن طاقت کے ایوانو ں میں بیٹھے افراد اس سے بے خبر دکھائی دیتے ہیں جبکہ دوسری جانب اپوزیشن حکومت پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کا الزام عائدکررہی ہے تاہم اب اپوزیشن جماعتوں نے آل پارٹیز کانفرنس کے بعد حکومت کے خلاف کھل کر میدان میں آنے کا اعلان کر دیاہے جس کے تحت جلسے اور جلوسوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔
اپوزیشن کی پی ڈی ایم 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں جلسہ کرنے جارہی ہے جس کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں اور شہر بھر میں بینرز لگائے گئے لیکن حکومت نے انہیں ہٹوانے کیلئے ٹاسک سرکاری ملازمین کو سونپ دیاہے ۔اس منظر کی ویڈیو جب سینئر صحافی حامد میر کے سامنے سے گزری تو وہ بھی نہ رہ سکے اور انہوں نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مختصر الفاظ میں سخت تنقید کر ڈالی ۔
سینئر صحافی حامد میر کا کہناتھا کہ ”یہ گوجرانوالہ ہے اور یہ ہے ہماری جمہوریت۔گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کو اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے جلسے کا اعلان کیا ہے اور شہر میں اپوزیشن نے بینر بھی لگائے ہیں لیکن سرکاری ملازمین ان بینروں کو ہٹا رہے ہیں تا کہ اپنی نوکریاں بچا سکیں۔“

مزید :

قومی -