اسلام آباد، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مختلف کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے سیل،جرمانے عائد

اسلام آباد، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مختلف کاروباری مراکز اور ...
اسلام آباد، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مختلف کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے سیل،جرمانے عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لاین)ضلعی انتظامیہ نے کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی پر مختلف کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے سیل کرکے جرمانے عائدکردیئے۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے کارروائیاں جاری ہیں،انسپکشن ٹیموں نے شادی ہالز، تعلیمی اداروں اور کاروباری مراکز اور پٹرول پمپس کے دورے کئے اور خلاف ورزی پر مختلف کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے سیل کر کے جرمانے عائدکردیئے،کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے جی 11ٹو اور جی 7تھری کے 2 سکولز بھی سیل کردیئے گئے۔
ڈی سی اسلام آبادحمزہ شفقات نے کہاکہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے 32 ریسٹورنٹس سیل کئے گئے ہیں اس کے علاوہ ہیلتھ گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرنے والی 47 دکانیں اور ایک ورکشاپ بھی سیل کردی گئیں۔