عمران خان بتائیں 2 سال میں آج تک ان کے کس نوٹس پر عوام کو ریلیف ملا؟،وزیر زراعت سندھ نے مہنگائی کا ذمہ دار پی ٹی آئی کو قراردیدیا

عمران خان بتائیں 2 سال میں آج تک ان کے کس نوٹس پر عوام کو ریلیف ملا؟،وزیر ...
عمران خان بتائیں 2 سال میں آج تک ان کے کس نوٹس پر عوام کو ریلیف ملا؟،وزیر زراعت سندھ نے مہنگائی کا ذمہ دار پی ٹی آئی کو قراردیدیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہونے ملک میں مہنگائی کا ذمہ دار پی ٹی آئی کو قراردیدیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے کہاہے کہ وفاقی ادارہ شماریات کی مہنگائی والی رپورٹ بنی گالہ مافیا کے منہ پر طمانچہ ہے،ملک کو کورونا سے زیادہ پی ٹی آئی کے وائرس سے خطرہ ہے،عمران خان بتائیں 2 سال میں آج تک ان کے کس نوٹس پر عوام کو ریلیف ملا؟، وزیراعظم جب بھی نوٹس لیتے ہیں وہ چیز دوسرے دن دگنی مہنگی ہو جاتی ہے۔

اسماعیل راہو کاکہنا تھا کہ مہنگائی کاطوفان لا کرکہتے ہیں قیمتیں نیچے لانے کیلئے ریاستی وسائل بروئے کار لائیں گے ،انہوں نے کہاکہ چوروں کی حکومت میں چینی 55 روپے کلو تھی ،نئے پاکستان میں سنچری کراس کرگئی ،چوروں کی حکومت میں سبزی 30 روپے سے 40 روپے کلو تک ملتی تھی ،اب ایمانداروں کی حکومت میں سبزی 100 سے 150 کلو تک مل رہی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -