شکوے دور ہونے کے بعد فوادچودھری کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان 

شکوے دور ہونے کے بعد فوادچودھری کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ مل کر چلنے ...
شکوے دور ہونے کے بعد فوادچودھری کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شکوے دور ہونے کے بعد فوادچودھری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اور فوادچودھری کی لاہو رمیں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر فوادچودھری کی ملاقات میں شکوے شکایات دورہو گئے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جہلم کیلئے جلد ترقیاتی پیکیج کی یقین دہانی کرادی۔

وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ فواد چودھری کی قومی مفاد میں تجاویز سے بھی استفسادہ کیاجائے گا،فوادچودھری ہمارے بھائی ہیں اگر شکوہ ہے تو دور کریں گے  ،فوادچودھری نے کہاکہ ہم ملکر چلیں گے ،ہدف عوام کی خدمت کرنا اور ان کے مسائل حل کرنا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -