اپوزیشن تحریک میں ریاست کو درپیش اصل چیلنج مذہب کارڈ کااستعمال ہے ،فوادچودھری 

اپوزیشن تحریک میں ریاست کو درپیش اصل چیلنج مذہب کارڈ کااستعمال ہے ...
اپوزیشن تحریک میں ریاست کو درپیش اصل چیلنج مذہب کارڈ کااستعمال ہے ،فوادچودھری 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہاہے کہ اپوزیشن تحریک میں ریاست کو درپیش اصل چیلنج مذہب کارڈ کا استعمال ہے ۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ مدرسے کے بچوں کے ڈنڈا بردار جلوس اورمذہبی جذبات سلگانے کی کوشش ہے، اس تحریک سے فرقہ ورانہ کشیدگی میں اضافہ اور تحریک کا پرتشدد ہونا بعید ازقیاس نہیں ،انہوں نے کہاکہ کوئی بھی سنجیدہ تجزیہ نگار اس تحریک کوانتشار کااستعارہ ہی سمجھے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -