آر مینیا کی سیز فائر کی خلاف ورزی، آذر بائیجان کے شہر پر میزائل حملہ

آر مینیا کی سیز فائر کی خلاف ورزی، آذر بائیجان کے شہر پر میزائل حملہ
آر مینیا کی سیز فائر کی خلاف ورزی، آذر بائیجان کے شہر پر میزائل حملہ

  

باکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمینیا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آذر بائیجان پر میزائل حملہ کیاہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آرمینیا کی جانب سے داغے گئے میزائل کے ذریعے آذربائیجان کے شہر گینجہ کو نشانہ بنایا گیاہے جس میں سات افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعا ت ہیں جبکہ حملے میں بچوں سمیت 33 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعت ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا جارہاہے۔ 

ماسکو میں جاری مذاکرات کے دوران دو ہفتوں کی طویل جنگ کے بعد دونوں ممالک کی جانب سے عارضی پر جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا تاکہ اس سیز فائر کے دوران دونوں ممالک قیدیوں کا تبادلہ کر سکیں اور ساتھ ہی مرنے والوں کی لاشوں کو نکالا جا سکے جو کہ حالیہ جنگ میں مارے گئے ہیں ۔

آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ 27 ستمبر کو شروع ہو ا جو کہ دو ہفتوں تک جاری رہاہے جس دوران 300 سے زائد لوگوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ ہزاروں بے گھر ہو گئے ہیں ۔

یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل آذربائیجان کے صدر الہام علی یف نے مزید 7 دیہاتوں کی آرمینی قبضے سے رہائی کا اعلان کیا تھا ، علی ایف نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ " آذربائیجان کی فوج نے ضلع ترتر کے گاوں تالش، ضلع جبرائیل کے دیہات مہدی لی، چاکر لی، زیریں مارالیان، شیبے اور کوئیجاک اور ضلع فضولی کے گاوں زیریں عبدالرحمان کو آزاد کروا لیا ہے"۔الہام علی یف نے اس سے قبل بھی ماداگیز کی آرمینی قبضے سے رہائی کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ آرمینی فوج نے 27 ستمبر کو آذربائیجان کے شہریوں پر حملے کا آغاز کیا جس کے جواب میں آذربائیجان کی فوج نے جوابی کاروائی کر کے بعض مقبوضہ علاقوں کو رہا کروا لیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -