پاکستان میں جمہوریت کے شجر کی آبیاری کر کے اسے تناور درخت بنانے کا سہرا ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے سرجاتا ہے: میاں منیر ہانس

پاکستان میں جمہوریت کے شجر کی آبیاری کر کے اسے تناور درخت بنانے کا سہرا ...
پاکستان میں جمہوریت کے شجر کی آبیاری کر کے اسے تناور درخت بنانے کا سہرا ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے سرجاتا ہے: میاں منیر ہانس

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلز پارٹی گلف/مڈل کے صدر میاں منیر ہانس نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے شجر کی آبیاری کر کے اسے تناور درخت بنانے کا سہرا قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے سر جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ بھٹو شہید کے جانشین بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کیۓ جائیں تاکہ  نام نہاد موجودہ حکو مت کےغیر جمہوری اور ملک و قوم کے منافی ایجنڈہ کو ناکام بنایا جاۓ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بھٹو شہید کا پیغام ملک کے طول و ارض تک پہنچائیں۔ وہ گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ شعبہ خواتین کے ایک اہم آن لائن ذوم اجلاس سے بحثیت مہمانٍ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ شعبہ خواتین کی صدر مہوش شیخ نے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ پارٹی قیادت کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوۓ کہا کہ ہمیں اپنی قیادت پر فخر ہے جو نامساعد حالات میں بھی غیر متزلزل ارادوں سے جمہوریت کش عناصر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر ڈٹی ہوئی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی گلف/مڈل ایسٹ کی سینئر نائب صدر عائشہ منیر ہانس نے اس موقع پر اپنے خصوصی خطا ب میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہےجس کے منشور کا مرکز ملک و قوم کا مزدور طبقہ ہے۔ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستانی عوام کو نہ صرف شناخت دی بلکہ دنیا بھر میں ملکی تشخص کے فروغ کی یادگار مثالیں قاٸم کیں۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید نے محترمہ بے نظیر شہید کو پارٹی کی قیادت سونپ کر پاکستانی عورت کو جو عزت بخشی اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری فرح احسان نے حکومت اور اپوزیشن کی موجودہ کارکردگی پر مدلل تجزیہ پیش کرتے ہوۓ کہا کہ ہم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میں بھٹو شہید کی روح دیکھ رہے ہیں اس کم عمری میں ان کا تدبر اور استدلال قابل رشک ہے جو کہ پاکستانی عوام کے لیۓ امید کی کرن ہے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ پیپلز پارٹی گلف/مڈل ایسٹ شعبہ خواتین کی انفارمیشن سیکرٹری نجمہ جیلانی نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم پہلے سے زیادہ متحرک ہو کر اپنی قیادت کے ہاتھ مضبوط کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس وبائی دور میں ہمیں سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کرتے ہوۓ نہ صرف آپس میں رابطہ میں رہنا چاہیے بلکہ پارٹی قیادت کی سر گرمیوں کو بھی زیادہ سے زیادہ عوام تک پھیلانا چاہیۓ۔

راقم الحروف سمیعہ ناز ملک نے بھی اپنےخطاب میں اس بات پر زور دیا کہ ہمیں پارٹی کی سیاسی تاریخ اور خدمات کو منظر عام پر لانے کی ضرورت ہےتاکہ نٸی نسل بھٹو ازم اور پارٹی منشور سے واقف ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے ہر کارکن عملی طور پر میدان عمل میں اپنے حصہ کا کردار ادا کرے۔ اس سے قبل اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ نظامت کے فراٸض پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ شعبہ خواتین کی صدر مہوش شیخ ایڈوکیٹ نے ادا کیۓ۔

میٹنگ کے اختتام پر پارٹی قیادت کے حق میں کامیابی کے لیۓ دعا کی گئی۔ میٹنگ میں پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس،پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ شعبہ خواتین کی صدر ایڈووکیٹ مہوش شیخ، پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ شعبہ خواتین کی سینئر نائب صدر عائشہ منیر ہانس، پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ شعبہ خواتین کی نائب صدر انعم خان درانی، پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری فرح احسان، پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ شعبہ خواتین کی انفارمیشن سیکرٹری نجمہ جیلانی، پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ شعبہ خواتین کی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن مدیحہ شیخ اور پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ شعبہ خواتین کی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن سمیعہ ناز ملک نے شرکت کی۔

مزید :

تارکین پاکستان -