وزیراعظم کا مہنگائی کیخلاف ایک بار پھر ٹائیگر فورس رضاکاروں کو میدان میں اتارنے کافیصلہ

وزیراعظم کا مہنگائی کیخلاف ایک بار پھر ٹائیگر فورس رضاکاروں کو میدان میں ...
وزیراعظم کا مہنگائی کیخلاف ایک بار پھر ٹائیگر فورس رضاکاروں کو میدان میں اتارنے کافیصلہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کیخلاف ایک بار پھر ٹائیگر فورس رضاکاروں کو میدان میں اتارنے کافیصلہ کیا ہے اور معاون خصوصی عثمان ڈار کو ٹائیگر فورس کا بڑا کنونشن بلانے کی ہدایت کردی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی میں کمی کیلئے ایکشن پلان تیارکرلیا،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے اہم فیصلوں کا اعلان کل ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کیخلاف ایک بار پھر ٹائیگر فورس رضاکاروں کو میدان میں اتارنے کافیصلہ کیاہے، ٹائیگر فورس کو ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کا ٹاسک سونپے جانے کاامکان ہے،وزیراعظم نے معاون خصوصی یوتھ افیئرز عثمان ڈار سے مشاورت مکمل کر لی ہے،وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کا بڑا کنونشن بلانے کی ہدایت کردی ،کنونشن آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہوگا، ٹائیگر فورس کے رضاکار شریک ہوں گے ۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ہفتے کو کنونشن سنٹر میں ٹائیگر فورس سے ملاقات کروں گا،اب سے ٹائیگر فورس آٹا، چینی،دال و دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمت پر نظررکھے گی ،ان قیمتوں کے ریکارڈ کو ٹائیگر فورس پورٹل پر شیئر کیا جائے گا،ہفتے کو ہونے والی ملاقات میں اس معاملے پر مزید گفتگو ہو گی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -