خالو کی سالی کی بیٹی سے مبینہ زیادتی، لڑکی حاملہ ، انتقال کرگئی

خالو کی سالی کی بیٹی سے مبینہ زیادتی، لڑکی حاملہ ، انتقال کرگئی
خالو کی سالی کی بیٹی سے مبینہ زیادتی، لڑکی حاملہ ، انتقال کرگئی

  

اوکاڑہ(آئی این پی) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں خالو نے سالی کی بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بچی دوران علاج دم توڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاں فور ایل میں خالو نے سالی کی بیٹی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، حاملہ ہونے کے بعد حمل ضائع کروانے کے دوران بچی انتقال کرگئی۔

بچی سے زیادتی کے الزام میں ملزم خالو غلام انور اور اس کی بیوی ساجدہ بی بی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ والدین کے جھگڑے کے باعث لڑکی خالو کے پاس رہتی تھی، مبینہ طور پر ملزم خالو غلام انور اور اس کی بیوی ساجدہ بی بی حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں، بچی کا پوسٹ مارٹم کرکے نعش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -اوکاڑہ -