پی ٹی آئی رہنما اپنی قیادت کی ناکامی کا ذمہ دار پیپلزپارٹی کو نہ ٹھہرائیں ،وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا خرم شیر زمان کے بیان پر ردعمل 

پی ٹی آئی رہنما اپنی قیادت کی ناکامی کا ذمہ دار پیپلزپارٹی کو نہ ٹھہرائیں ...
پی ٹی آئی رہنما اپنی قیادت کی ناکامی کا ذمہ دار پیپلزپارٹی کو نہ ٹھہرائیں ،وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا خرم شیر زمان کے بیان پر ردعمل 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے خرم شیر زمان کے بیان پر ردعمل میں کہاہے کہ پی ٹی آئی رہنما اپنی قیادت کی ناکامی کا ذمہ دار پیپلزپارٹی کو نہ ٹھہرائیں ،سندھ حکومت صوبے کے عوام میں فراہمی گندم بہتر انداز میں کررہی ہے۔

اویس شاہ نے کہاکہ آٹا چینی بحران کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے اور الزام سندھ حکومت پر دیتے ہیں،پی ٹی آئی رہنما بیان بازی سے گریزاور کچھ عوام دوست پالیسی اختیار کریں ،ان کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ملک میں سیاسی ہلچل کا شدید خوف ہے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -