حافظ آباد میں دو درندوں نے طالبہ کو گھر سے اغواءکر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا 

حافظ آباد میں دو درندوں نے طالبہ کو گھر سے اغواءکر کے زیادتی کا نشانہ بنا ...
حافظ آباد میں دو درندوں نے طالبہ کو گھر سے اغواءکر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا 

  

بہاولنگر(ڈیلی پاکستان آن لائن ) حافظ آباد میں 2 درندوں نے آٹھویں کی طالبہ کو گھر سے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بہاولنگر کے تھانہ تخت محل کی حدود میں واقع علاقے حافظ آباد میں 15 سالہ لڑکی کو گھر سے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔پولیس سٹیشن میں درج کرائی گئی رپورٹ کے مطابق اغوا کے وقت لڑکی گھر میں اکیلی تھی، ملزمان فیاض اور شاہد لڑکی کو قریبی کھیتوں میں لے گئے۔ ملزم فیاض نے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی آٹھویں جماعت کی طالبہ ہے، مقدمے میں نامزد 2 میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دوسرے کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -بہاول نگر -