انصار برنی یونان پہنچ گئے، پاکستانیوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار

انصار برنی یونان پہنچ گئے، پاکستانیوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار
انصار برنی یونان پہنچ گئے، پاکستانیوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار

  

لندن، یونان (مجتبیٰ علی شاہ ) انسانی حقوق کےلیے سرگرم رہنما  انصار برنی  یونان  پہنچ گئے ، اپنے دورے کے دوران انصار برنی  مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

روزنامہ پاکستان سے گفتگو میں  انصار برنی نے جیل میں پاکستانیوں کی حالت پہ اظہار تشویش  کیا ہے اور کہا ہے کہ  پچھلی چار دہائیوں سے ہر مشکل میں دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں،  وہ چاہے پاکستان کی کوئی جیل ہو یا کوئی بھی مصیبت زدہ علاقہ یا آزاد کشمیر اور بلاکوٹ میں زلزلہ ہو یا مقدونیہ ہو ، وہ ہر جگہ ہر وقت ستائے ہوئے بے کس اور بے سہارا لوگوں مدد کرتے آرہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  آج انسانی حقوق کی خاطر وہ یونان کی جیلوں میں پڑے غیر قانونی امیگرینٹ سے ملاقات کی، یہاں جیلوں اور دیگر انتظام کے حوالے سے متعین بریگیڈیئر صاحب سے ملے ہیں، وہ پاکستانی جنہیں غیرقانونی طریقے سے، دھوکے سے یا انسانی سمگلنگ کے دوران منتقل کیاگیا اور واپس جانا چاہتے ہیں، انہیں رہا کردیا جائے ، جو قانونی طورپر رہنے کے حقدار ہیں تو انہیں رہنے کی اجازت دی جائے ۔ 

مزید :

برطانیہ -