امن و امان کی بگڑتی صورتحال ،کراچی میں ایک ماہ کےلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد

امن و امان کی بگڑتی صورتحال ،کراچی میں ایک ماہ کےلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری ...
امن و امان کی بگڑتی صورتحال ،کراچی میں ایک ماہ کےلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے باعث کراچی میں ایک ماہ کےلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائدکردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں ایک ماہ کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی،محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پرپابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کاکہناہے کہ صحافی،بزرگ اور12سال سے کم عمرکے بچوں پراطلاق نہیں ہوگا،شہرمیں دستی بم حملے اوردیگروارداتوں میں اضافہ ہواہے،پابندی کے فیصلے سے امن قائم رکھنے میں مددملے گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -