عمران خان کے ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے کے بیان پر لارڈ نذیر بھی میدان میں آگئے

عمران خان کے ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے کے بیان پر لارڈ نذیر بھی میدان میں آگئے
عمران خان کے ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے کے بیان پر لارڈ نذیر بھی میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مجتبیٰ علی شاہ) عمران خان کے ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے کے بیان پر لارڈ نذیر بھی میدان میں آگئے اور تجویز دی ہے کہ پنڈی یا گوجر خان کا دورہ کریں اور لوگوں سے بات کریں، ریاست مدینہ میں حضرت عمر ؓ ایسا کرتے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ " آئندہ ہفتے کے روز میں کنونشن سنٹر میں اپنی ٹائیگر فورس سے ملوں گا۔ تب تک ہمارے رضاکار اپنے قرب و جوار میں باقاعدگی سے دال، آٹا، چینی اور گھی کی قیمتیں معلوم کریں اور انہیں ٹائیگر فورس کے پورٹل پر ڈالیں۔ ہفتے کو منعقدہ نشست میں ہم ان پر تبادلہ خیال کریں گے"۔

عمران خان کی اس ٹوئیٹ پر ہائوس آف لارڈز میں تعینات پہلے مسلمان  لارڈ نذیر نے لکھا کہ "  عمران خان ٹائیگر فورس کو کہہ رہے ہیں کہ قیمتیں چیک کریں جو کہ اداروں اور سسٹم کی ناکامی کی نشانی ہے ، پنڈی یا گوجر خان کا دورہ کریں اور گلیوں میں موجود لوگوں سے بات چیت کریں، ریاست مدینہ میں حضرت عمر ؓ  نے ایسا کیا"۔

مزید :

برطانیہ -