آرٹی ایس نہ بیٹھتا توعمران نیازی بنی گالااور شیخ رشید لال حویلی میں ہی قید ہوتا،رانا ثنااللہ کا وزیر ریلوے کے بیان پر ردعمل

آرٹی ایس نہ بیٹھتا توعمران نیازی بنی گالااور شیخ رشید لال حویلی میں ہی قید ...
آرٹی ایس نہ بیٹھتا توعمران نیازی بنی گالااور شیخ رشید لال حویلی میں ہی قید ہوتا،رانا ثنااللہ کا وزیر ریلوے کے بیان پر ردعمل

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ آرٹی ایس نہ بیٹھتا توعمران نیازی بنی گالااور شیخ رشید لال حویلی میں ہی قید ہوتا۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ملک کیخلاف بین الاقوامی سازش اربوں کھربوں روپے کی فارن فنڈنگ سے ہوئی، 23 خفیہ فارن فنڈنگ اکاو¿نٹ پکڑے گئے، کھاتے سامنے لائیں تاکہ پتا چلے کس کس نے سازش کیلئے پیسادیا،اس بین الاقوامی سازش کے ذریعے سی پیک رول بیک کیا گیا،اس بین الاقوامی سازش کے ذریعے 5.8 فیصد کی شرح سے ترقی کرتی معیشت منفی 0.4 پرلائی گئی۔

لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے کہاکہ اپوزیشن پرغداری کے مقدمے بنائے گئے، وفاق اور اکائیوں کا تعلق خراب کیا گیا،آرٹی ایس نہ بیٹھتا توعمران نیازی بنی گالااور شیخ رشید لال حویلی میں ہی قید ہوتا،انہوں نے کہاکہ بدترین مہنگائی، تاریخی قرض لے کر ملک کے خلاف سازش کی گئی،یہ سازش نہ ہوتی تو ڈالر کی قیمت نہ بڑھتی، مہنگائی اور بیروزگاری کے ستائے عوام اس سازش کا اب حساب لیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -