پی سی بی نے زمبابوے کیخلاف سیریز کا نیا شیڈول جاری کر دیا ، میچز کن شہروں میں ہوں گے ؟ اعلان ہو گیا 

پی سی بی نے زمبابوے کیخلاف سیریز کا نیا شیڈول جاری کر دیا ، میچز کن شہروں میں ...
پی سی بی نے زمبابوے کیخلاف سیریز کا نیا شیڈول جاری کر دیا ، میچز کن شہروں میں ہوں گے ؟ اعلان ہو گیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بور ڈ نے زمبابوے سے سیریز کا نیا شیڈول جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کر دہ نئے شیڈول کے مطابق ملتان میں شیڈول ون ڈے میچز اب راولپنڈی میں ہوں گے ، راولپنڈی میں شیڈول ٹی ٹوینٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم 20 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی ، زمبابوے کے کھلاڑی 27 اکتوبر تک قرنطینہ میں رہیں گے ، 30 اکتوبر کو پہلا ، یکم نومبر کو دوسرا اور تین اکتوبر کو تیسرا ون ڈے میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔ جبکہ پہلا ٹی ٹوینٹی میچ سات ، دوسرا آٹھ اور تیسرا ٹی ٹوینٹی 10 نومبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

مزید :

کھیل -