حکومت عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسارہی ہے،کیا کسی ملک نے حملہ کردیاجو اتنی مہنگائی ہے؟،سراج الحق

 حکومت عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسارہی ہے،کیا کسی ملک نے حملہ کردیاجو اتنی ...
 حکومت عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسارہی ہے،کیا کسی ملک نے حملہ کردیاجو اتنی مہنگائی ہے؟،سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسارہی ہے،لاہور میں 78 روپے فی کلو آٹا ہے مگر پھر بھی سناٹا ہے ،چینی 105 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ،کیا کسی ملک نے حملہ کردیاہے جو اتنی مہنگائی ہے؟۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عالمی طاقتوں کے ساتھ تو حکمرانوں کی دوستی ہے، عمران خان کہتے ہیں کہ مہنگائی کم کرنے کیلئے ٹائیگرفورس بناﺅں گا،ان ہی ٹائیگرز نے تو چینی آٹا کھایا،زلزلہ زدگان کی امداد کھائی ،ہر حکومت نے مختلف ناموں سے فورسز بنائیں ٹائیگر فورس کی نہیں انسانیت کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ چینی 40 ،آٹا30 اوردال 20 روپے فی کلو کی جائے تاکہ لوگ عزت کے ساتھ رہ سکیں ،امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ علمائے کرام فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔