روٹی کی قیمت میں اضافے کا امکان 

روٹی کی قیمت میں اضافے کا امکان 
روٹی کی قیمت میں اضافے کا امکان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کے شہریوں کیلئے بری خبر ہے کہ تندور مالکان نے روٹی کی قیمت میں پلان بنانا شروع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ آٹا بحران کے باعث شدید مالی بحران کا شکار ہیں، ایسے حالات میں 8روپے کی روٹی فروخت نہیں کر سکتے۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے اس سلسلے میں پیر کو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ تندور مالکان کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کا 860 روپے میں ملنے والا تھیلا کہیں دستیاب نہیں ہے۔ فائن آٹے کے ریٹ بھی ملز مالکان نے بڑھا دیئے ہیں۔ فائن کی بوری دوبارہ 6 ہزار روپے کی کر دی گئی ہے۔تندور مالکان نے کہا ہے کہ ایسے حالات میں 8 روپے کی روٹی فروخت نہیں کر سکتے۔ حکومت مناسب ریٹ پر روٹی فروخت کرنے کی اجازت دے۔

مزید :

قومی -