80 سال سے زائد عمر کے بزرگ افراد کی نوجوان نسل کیلئے دلچسپ اور کار آمد نصیحتیں

80 سال سے زائد عمر کے بزرگ افراد کی نوجوان نسل کیلئے دلچسپ اور کار آمد نصیحتیں
80 سال سے زائد عمر کے بزرگ افراد کی نوجوان نسل کیلئے دلچسپ اور کار آمد نصیحتیں

  

نیویار (ڈیلی پاکستان آن لائن) بڑے بزرگوں کی جانب سے ہمیشہ ہی نوجوانوں کو نصیحتیں کی جاتی ہیں جن پر کبھی کبھار ہی عمل کیا جاتا ہے، بزرگوں کی جانب سے کوئی نصیحت اپنی زندگی کے تجربے کی بنیاد پر کی جاتی ہے کیونکہ وہ ایک عمر گزار چکے ہوتے ہیں اور انہوں نے نوجوانوں سے زیادہ دنیا دیکھی ہوتی ہے۔ ایسے ہی بزرگوں جن کی عمر 80 برس سے زائد ہے سے ان کی زندگی کے نچوڑ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے نوجوانوں کو دلچسپ نصیحتیں کیں۔

آرٹ کے حوالے سے کام کرنے والی ویب سائٹ ARThusiast نے بزرگوں کی نوجوانوں کی نصیحتوں کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے بزرگوں کو ایک کارڈ دیا جس کے تین حصے تھے، ایک حصے میں نام، دوسرے میں عمر اور تیسرے میں ان سے نوجوان نسل کو نصیحت کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

چلنے پھرنے سے قاصر 88 سالہ ڈیانا نامی دادی اماں نے نوجوانوں بالخصوص نوجوان لڑکیوں سے کہا کہ ’ کبھی بھی آدمی کے پیچھے نہ لگو‘ ۔

94 سالہ لیس نامی بزرگ نے نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ’ یہ یقینی بناﺅ کہ مالی طور پر مستحکم رہو۔‘

92 سالہ جوہن نے کہا کہ ’ زندگی کے ہر پل کا لطف اٹھاﺅ۔‘

ڈوٹ نامی 82 سالہ دادی اماں نے صحت مند زندگی گزارنے کی نصیحت کی اور کہا ’ صحت مند رہو، اپنے جسم کی دیکھ بھال کرو، تازہ ہوا کھاﺅ۔‘

91 سالہ بوب نے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ ’ کسی کو پیار کرنے کیلئے تلاش کرو اور انہیں محبت کرتے رہو۔‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -