کیا لڑکی آپ کو پسند کرتی ہے ؟ماہرین نے مردوں کو معلوم کرنے کے لیے آسان طریقہ بتا دیا

کیا لڑکی آپ کو پسند کرتی ہے ؟ماہرین نے مردوں کو معلوم کرنے کے لیے آسان طریقہ ...
کیا لڑکی آپ کو پسند کرتی ہے ؟ماہرین نے مردوں کو معلوم کرنے کے لیے آسان طریقہ بتا دیا

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ کسی خاتون کو پسند کرتے ہیں لیکن آپ کو یہ کیسے معلوم ہو کہ اس خاتون کے دل میں آپ کے لیے کیا ہے؟ اب ایک آسٹریلوی خاتون صحافی نے خواتین کی 7ایسی علامات بتا دی ہیں جن سے مرد پتا چلا سکتے ہیں کہ کوئی خاتون انہیں پسند کرتی ہے۔ اس خاتون صحافی کا نام نادیہ بوکوڈی ہے جو جنسیت کے موضوع پر لکھتی ہیں۔ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں یہ سات علامات بتائی ہیں جن میں سے پہلی یہ ہے کہ جو خاتون آپ کو پسند کرتی ہو گی وہ آپ کے آس پاس منڈلائے گی اور آپ کے قریب رہنے کے بہانے تلاش کرے گی۔ وہ کچھ ایسے کام کرے گی کہ اس کی موجودگی کا آپ کو احساس ہو اور آپ کی توجہ اس کی طرف مبذول ہو۔ مثال کے طور پر وہ اپنے بال سنوارے گی، اپنے کپڑوں کو درست کرے گی۔ اس کے بیٹھنے اور چلنے کا انداز بھی آپ کو بہت کچھ بتا سکتا ہے۔ 

نادیہ بتاتی ہیں کہ جو خاتون کو آپ پسند کرتی ہو گی وہ آپ کے متعلق یہ خیال ضرور رکھتی ہوں گی کہ آپ دلچسپ اور اچھی حس مزاح رکھنے والے انسان ہیں۔ وہ آپ کی باتوں پر دیگر لوگوں سے زیادہ ہنسے گی اور خوشی کا اظہار کرے گی۔ تیسری علامت یہ ہے کہ ایسی خاتون بار بار آپ کی طرف دیکھے گی اوراگر آپ کی آنکھیں اس سے چار ہوں گی تو وہ فوراً نظریں پھیرنے کی کوشش کرے گی۔چوتھی علامت یہ ہے کہ وہ آپ کو چھونے کے بہانے تلاش کرے گی۔ وہ آپ کے بازو کو یا کپڑوں کو ہاتھ لگائے گی۔ یہ سب سے واضح علامت ہے جس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ خاتون آپ کو پسند کرتی ہے۔

نادیہ بوکوڈی نے پانچویں علامت یہ بتائی کہ ایسی خاتون آپ سے بات کرنے کے بہانے بنائے گی اور ایسے کام کرے گی جن کے ذریعے اسے آپ سے بات کرنے کا موقع ملے۔ مثال کے طور پر اگر کافی شاپ پر کوئی ویٹرس آپ کو دوسرے گاہکوں سے زیادہ توجہ دے رہی ہو اور بار بار آپ کے پاس آ رہی ہو تو یہ آپ کے لیے ایک اچھا اشارہ ہے۔ چھٹی علامت یہ ہے کہ جو خاتون آپ کو پسند کرتی ہو گی وہ آپ کی کچھ زیادہ ہی تعریف کرے گی۔ جب کوئی خاتون آپ کے لباس اور دیگر حوالوں سے آپ کی تعریف کر رہی ہو تو اس پر توجہ دیں۔ نادیہ نے ساتویں علامت یہ بتائی کہ ایسی خاتون آپ کو باقاعدگی کے ساتھ ٹیکسٹ میسج کرے گی۔ اگر کوئی خاتون بات بے بات آپ کو میسج کر رہی ہے تو یہ بھی ایک واضح اشارہ ہے کہ وہ آپ کو پسند کرتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -