مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت جاری،ایک دن میں مزید 4کشمیری شہید

مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت جاری،ایک دن میں مزید 4کشمیری شہید
مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت جاری،ایک دن میں مزید 4کشمیری شہید

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفترخارجہ نے پاکستان کی مقبوضہ کشمیر بھارتی دہشت گردی اور ماورائے عدالت کی قتل کی مذمت کی ہے۔گزشتہ ایک سال کے دوران بچوں سمیت 300کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی اور ماورائے عدالت ہونے والے قتل کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ محاصروں اور نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیریوں کا قتل عام کیا جارہا ہے، گزشتہ ایک سال کے دوران خواتین، بچوںسمیت 300کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز کلگام اور پلوامہ میں 4کشمیریوں کو شہید کیا گیا، بھارتی مظالم بھی کشمیریوں کی آواز دبانے میں ناکام رہی ہے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ سال اگست سے مقبوضہ وادی کی آئینی اور خصوصی حیثیت کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میںکرفیو نافذ کیا گیا ۔ تمام حریت رہنما اور دیگر سیاسی رہنما پابند سلاسل ہیں۔بھارت سرچ آپریشن کی آڑ میں کئی نوجوان کشمیریوں کو شہید کرچکا ہے۔ 

مزید :

قومی -