محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی
محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی
کیپشن:    سورس:   PxHere

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ میں ہیٹ ویو کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ہیٹ ویو 6 سے 8 دن تک جاری رہے گی اور اس دوران درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ کراچی میں ہیٹ ویو کے دوران شمال اور شمال مغربی ہوائیں چلیں گی۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دن 11 بجے سے 4 بجے کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

مزید :

ماحولیات -