گلگت بلتستان الیکشن،چوہدری برادران میدان میں آگئے،حکومت سےبڑامطالبہ کردیا 

گلگت بلتستان الیکشن،چوہدری برادران میدان میں آگئے،حکومت سےبڑامطالبہ کردیا 
گلگت بلتستان الیکشن،چوہدری برادران میدان میں آگئے،حکومت سےبڑامطالبہ کردیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں الیکشن منصفانہ اور شفاف ہونے چاہیں۔ ان انتخابات میں سب کو آزادانہ طور پر حصہ لینے کا موقع ملنا چاہیے۔

نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے صدر چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ سے نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل خان نے لاہور میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، سینیٹر کامل علی آغا، شافع حسین اور جی ایم سکندر بھی شریک ہوئے۔چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان پاکستان کی معیشت اور دفاع کےلیےبڑی اہمیت کاحامل اورسی پیک کاگیٹ وےہے۔ان کاکہناتھاکہ ہماری جماعت نےہمیشہ اس علاقہ کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے،پاکستان کی سلامتی، دفاع اور اقتصادی ترقی کے لیے اس کی بہت اہمیت ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ میر افضل خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا مطالبہ سب سے پہلے چودھری شجاعت حسین نے پیش کیا تھا۔ چودھری شجاعت نے اس خطہ کی ترقی، خوشحالی اور حقوق کی حفاظت کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -