’چین کی مدد سے کشمیر میں آرٹیکل 370 بحال ہوگا‘ فاروق عبداللہ نے ایسی بات کہہ دی کہ مودی سرکار ہکا بکا رہ گئی
سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر چین کی جارحیت کی اصل وجہ آرٹیکل 370 کی منسوخی ہے، انہیں امید ہے کہ چین کی مدد سے یہ آرٹیکل بحال ہوگا۔
انڈیا ٹوڈے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ 5 اگست کو مودی حکومت نے جو کیا وہ قابل قبول نہیں ہے، چین نے بھی آرٹیکل 370 کی منسوخی کو قبول نہیں کیا اور امید ہے کہ چین کی مدد سے کشمیر میں یہ آرٹیکل بحال ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی چینی صدر کو مدعو نہیں کیا بلکہ یہ مودی تھے جنہوں نے نہ صرف چینی صدر کو بلایا بلکہ چنائی میں ان کی دعوت بھی کی۔