عوام مہنگائی سے پریشان ، مہنگائی کے خاتمے کالائحہ عمل بنارہے ہیں:سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر

عوام مہنگائی سے پریشان ، مہنگائی کے خاتمے کالائحہ عمل بنارہے ہیں:سپیکرقومی ...
عوام مہنگائی سے پریشان ، مہنگائی کے خاتمے کالائحہ عمل بنارہے ہیں:سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر

  

صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے  کہاہے کہ عوام اس وقت مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں،حکومت کو عوام کی مشکلات کا احساس ہے،جلد مشکل وقت سے نکلیں گے۔ 

نجی چینل ہم نیوز کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے اعتراف کیا ہے کہ عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، حکومت کو عوام کی مشکلات کا احساس ہے ،مہنگائی پر قابو پانے کے لیے لائحہ عمل بنارہے ہیں، ہم جب حکومت میں آئے تو معیشت بالکل تباہ تھی،گزشتہ حکومتوں نے اداروں کو تباہ کیا، پی آئی سمیت دیگر ادارے خسارے میں تھے۔انہوںنے کہا کہ اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کی حکومت میں یہ لوگ بیروزگار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب آپ کا بیٹا کیوں اسمبلی میں ہے؟

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ہر شہری کو صحت انصاف کارڈ بھی ملے گا۔سی پیک منصوبہ گیم چینجر ثابت ہو گا۔

مزید :

قومی -