پنجاب میں گندم کا امنڈتا ہوا بحران ؟چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے تشویش ناک صورتحال بیان کردی

پنجاب میں گندم کا امنڈتا ہوا بحران ؟چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے ...
پنجاب میں گندم کا امنڈتا ہوا بحران ؟چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے تشویش ناک صورتحال بیان کردی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن پنجاب  کےچیئرمین عاصم رضااحمد نےکہاہےکہ پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں درآمدی گندم ختم ہو گئی ہے،سرکاری گوداموں سے930 ملزکو محدود حد تک گندم ریلیز کی جاری ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصم رضا احمد  نے کہا کہ محکمہ خوراک کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے بصورت دیگر پنجاب میں آٹے کی صورتحال بہتر نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ  پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں درآمدی گندم ختم ہو گئی ہے،سرکاری گوداموں سے930 ملزکو محدود حد تک گندم ریلیز کی جاری ہے۔

دوسری طرف کین کمشنر پنجاب زمان وٹو نے کہا کہ وفاق کا یوکرائن سے آنے والی گندم کے پہلے 2 جہاز خیبرپختونخوا ہ کودینے کا حکم ہے،تیسرے جہازکے ذریعے آنے والی گندم پاسکو کے حوالے کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے7لاکھ ٹن گندم کی ڈیمانڈ کی گئی تھی جبکہ خیبرپختونخواکی جانب سے ساڑھے 4 لاکھ ٹن گندم کی ڈیمانڈ بھیجی گئی تھی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -