وزیراعظم کا صدر تحریک انصاف گلگت جعفر شاہ کے انتقال پر اظہارافسوس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے صدرپی ٹی آئی گلگت بلتستان کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیاہے،وزیراعظم نے کہا ہے کہ جعفر شاہ پارٹی اثاثہ تھا۔
نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی گلگت کے صدر جعفر شاہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم عمران خان نے غمزدہ خاندان سے اظہارتعزیت بھی کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مرحوم جعفر شاہ پارٹی کا اثاثہ تھے۔