لندن میں بیٹھے سزا یافتہ مجرم کے بیانیہ کو عوام نے مسترد کردیا،میاں اسلم اقبال نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لے لیا  

لندن میں بیٹھے سزا یافتہ مجرم کے بیانیہ کو عوام نے مسترد کردیا،میاں اسلم ...
لندن میں بیٹھے سزا یافتہ مجرم کے بیانیہ کو عوام نے مسترد کردیا،میاں اسلم اقبال نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لے لیا  

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نےکہا ہے کہ  کرپٹ اور بددیانت ٹولہ افراتفری کے ذریعے ترقی کا سفر روکنا چاہتا ہے، ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والے سازشی ناکام ہوں گے،لندن میں بیٹھے سزا یافتہ مجرم کے بیانیہ کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کےمطابق لاہورمیں تقریب سےخطاب کرتےہوئےمیاں اسلم اقبال نےکہاکہ صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے بے مثال اقدامات کئے جارہے ہیں،ہم سڑکیں ہی نہیں، صحت، تعلیم اور سماجی خدمات کےادارے بھی بنا رہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کمزور طبقات کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے کوشاں ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کرپٹ اور بددیانت ٹولہ افراتفری کے ذریعے ترقی کا سفر روکنا چاہتا ہے، ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والے سازشی ناکام ہوں گے،لندن میں بیٹھے سزا یافتہ مجرم کے بیانیہ کو عوام نے مسترد کردیا ہے،اپوزیشن کی غیرجمہوری حرکتوں اور رکاوٹوں کے باوجود تبدیلی اور ترقی کی منزل پائیں گے،تحریک انصاف کی جنگ کرپش کے خلاف ہے جبکہ اپوزیشن کا احتجاج کرپشن چھپانے کیلئے ہے، اپوزیشن کو جمہوریت اور عوام کادرد نہیں بلکہ کرپٹ ٹولے کو لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے مروڑ آٹھ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جان لے جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا،عوام کے رد کئے ہوئے سیاسی بے روزگاروں کا کوئی مستقبل نہیں،عوام کا خون نچوڑنے والے ہر مافیا کو شکست دیں گے اور کرپٹ ٹولے سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس نکلوائی جائے گی ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -