ایتھوپیا کے 2 ہزار یہودیوں کو اسرائیل میں بسانے کا اعلان

ایتھوپیا کے 2 ہزار یہودیوں کو اسرائیل میں بسانے کا اعلان
ایتھوپیا کے 2 ہزار یہودیوں کو اسرائیل میں بسانے کا اعلان
کیپشن:    سورس:   NPR

  

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ افریقی ملک ایتھوپیا کے 2 ہزار یہودیوں کو اسرائیل میں آباد کیا جائے گا۔

اسرائیل کے وزیر اعظم نے ایتھوپین ہم منصب ابی احمد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے بعد ان کے آفس کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ ایتھوپیا کے 2 ہزار یہودیوں کو اسرائیل میں بسایا جائے گا۔ یہ اقدام یہودی مہاجرین کو اسرائیل میں بسانے کی کوششوں کے سلسلے کی کڑی ہے۔

خیال رہے کہ ایتھوپیا میں 13 ہزار یہودی آباد ہیں جو انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ان یہودیوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر انہیں اسرائیل میں نہ بسایا گیا تو وہ بھوک ہڑتال کریں گے۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں بسنے والے یہودی اسرائیل کے شہری تصور کیے جاتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -