18اکتوبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ عوامی ریفرنڈ م ہوگا:چیئرمین پیپلزپارٹی 

18اکتوبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ عوامی ریفرنڈ م ہوگا:چیئرمین پیپلزپارٹی 
18اکتوبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ عوامی ریفرنڈ م ہوگا:چیئرمین پیپلزپارٹی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نااہل اورسلیکٹڈ حکومت ملک پر بوجھ بن چکی ہے، چوری کے ووٹوں سے بنائی حکومت زبردستی عوام پر مسلط کی گئی،18اکتوبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ عوامی ریفرنڈ م ہوگا۔
نجی چینل جیو نیو زکے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نا اہل اورسلیکٹڈ حکومت ملک و عوام پر بوجھ بن چکی ہے۔یہ حکومت چوری کے ووٹوں سے بنائی گئی جو زبردستی عوام پر مسلط کی گئی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت کراچی کوآرڈینشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کے ضمن میں شہر قائد میں سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔انہوں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی عوام میں جڑیں نہیں ہے، پی ٹی آئی حکومت میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے بیروزگاری ، مہنگائی سفارتی تنہائی اور اقتصادی بدحالی کو فروغ دیا، 18 اکتوبر کو یوم شہدائے کارساز کے موقع پر ہونے والا پی ڈی ایم کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا۔

مزید :

قومی -