اپوزیشن سے ترقی ہضم نہیں ہورہی،ملکی وحدت پارہ پارہ کرنے والوں کو شکست ہوگی:وزیرخارجہ

اپوزیشن سے ترقی ہضم نہیں ہورہی،ملکی وحدت پارہ پارہ کرنے والوں کو شکست ...
اپوزیشن سے ترقی ہضم نہیں ہورہی،ملکی وحدت پارہ پارہ کرنے والوں کو شکست ہوگی:وزیرخارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی،ملکی وحدت پارہ پارہ کرنے والوں کو شکست ہوگی۔
نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں، کچھ لوگ سازشوں کا حصہ بن کر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں لیکن ملکی وحدت پارہ پارہ کرنے والی کرنے والی قوتوں کو شکست ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنائیں۔ ہمار کسی عہدیدار کا کوئی کرپشن سکینڈل سامنے نہیں آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن سے ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ، ملک میں کورونا وبا کے باوجود رکاوٹوں کے باوجود ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا ۔

مزید :

قومی -